کراچی: کریم آباد میں نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت ولاپروائی کے نتیجے میں نومولود کوجنم دینے والی خاتون اسٹریچر سمت لفٹ سے گرجاں بحق ہو گئی،متوفیہ خاتون نے آج ہی بچی کو جنم دیا تھا خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور پیسے کے لحاظ سے بی ڈی ایس ڈاکٹر تھی اہلخانہ نے فل الحال قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ۔
قانونی کارروائی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بڑوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یہ واقعہ گلبرگ تھانے کے علاقے کریم آباد کے قریب واقع سیمروز نامی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت و لاپروائی کے نتیجے میں پیش آیا۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کو اسپتال کا عملہ اسٹریچر پرگراؤنڈ فلورسے اسپتال کی منزل پرلے جا رہا تھا دوسری منزل پر پہنچے کے بعد اسپتال کا عملہ لفٹ سے خاتون کو نکال رہا تھااور خاتون کا آدھا جسم لفٹ سے باہرآچکا تھا جبکہ خاتون کا آدھا حصہ لفٹ میں ہی تھا اچانک لفٹ تیسری منزل کی جانب جانا شروع ہو گئی اورخاتون اسٹیچر سمیت لفٹ کی خالی جگہ پر گرکر جاں بحق ہو گئی ،انھوں نے بتایا کہ خاتون کی موت سر پر چوٹ لگنےسے واقع ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے جلد کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی۔
اسپتال میں متوفیہ خاتون کے شوہراوردیگراہلخانہ سےفوری قانونی کارروائی اورپوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکردیا،متوفیہ خاتون کے شوہر اور دیگر اہلخانہ نے تحریری طور پولیس کو لکھ دے دیا کہ ہم فل الحال قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں قانونی کارروائی کرانے یا نہ کرانے سے متعلق اپنے بڑوں سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے جس کے بعد خاتون کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جبکہ دوسری جانب متوفیہ خاتون کے لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریضہ کوگراؤنڈ فلورسے دوسری منزل پرمنتقل کیا جا رہا تھا جسے ہی مریضہ کو اسٹریچر سمیت لفٹ سے باہر کی جانب نکالنے کی کوشش کی گئی تو مریضہ لفٹ سمیت دوسری منزل سے گراؤنڈ فلور پر جا گری اور سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئیں ۔
