Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکی گلوکارہ نکی مناج جدہ میں‌ پرفارم کریں‌ گی | زرائع نیوز

امریکی گلوکارہ نکی مناج جدہ میں‌ پرفارم کریں‌ گی

معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی مناج کو جدہ میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے کی پیش کش ہوئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہے متنازع امریکی گلوکارہ 17 جولائی کو جدہ میں ہونے والے میوزیکل فیسٹول میں نہ صرف شرکت کریں گی بلکہ اپنے فن کا جادو بھی جگائیں گی۔

سعودی عرب کے روزنامہ اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیسٹیول کے آرگنائزر نے جدہ اور عرب حکومت نکی مناج کو بلانے کی اجازت لے لی البتہ ابھی اسے خفیہ رکھا گیا ہے کیونکہ دائیں بازو کے لوگ اس پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے نکی مناج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دورۂ سعودی عرب منسوخ کردیں کیونکہ سعودی مملکت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے جبکہ حال ہی میں سعودی حکام محمد بن سلمان اور اُن کے ساتھیوں نے استنبول میں امریکی اخبار کے لیے کام کرنے والے صحافی جمال خشوگی کو قتل کیا اور اُس کے قاتلوں کی پشت پناہی بھی کی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے رکن نے مشورہ دیا ہے کہ اگر نکی محمد بن سلمان کے اسپانسرڈ کردہ فیسٹول میں پرفارم کریں گی تو وہ بھی جمال خشوگی سمیت دیگر افراد کے قاتلوں کے اقدام کو سراہیں گی۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نکی کے دورے پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

فیسٹول کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ہم نکی کو اس لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں کہ وہ آئیں اور خواتین کے حقوق، تعلیم اور اُن کے لیے آواز بلند کریں، خواتین کے لیے اس سے اچھا تحفہ کوئی نہیں ہوسکتا۔