Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کوئٹہ : فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید, 3 زخمی, مبینہ دہشتگرد بھی مارا گیا |

کوئٹہ : فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید, 3 زخمی, مبینہ دہشتگرد بھی مارا گیا

کوئٹہ : فائرنگ کے واقعہ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے اردو نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پیش آیا جہاں اتوار کی رات کو پولیس کے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا-
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں عبدالجبار اور جلات خان کی موت ہوگئی جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال اور بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا-ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے .
پولیس کے مطابق ایگل سکواڈ کے چھ اہلکار تین موٹرسائیکلوں پر تراویح کی نماز کے موقع پر پٹرولنگ ڈیوٹی پر تے-ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا-
مارے گئے شخص کی شناخت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں- کچلاک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک تصدیق کی جارہی ہے کہ مارا گیا شخص حملہ آور تھا یا راہ گیر تاہم ڈی آئی جی غلام اظفر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور مارا گیا شخص دہشت گرد ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.