Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قبائلی عوام کامردم شماری کے بغیرالیکشن قبول کرنے سے انکار | زرائع نیوز

قبائلی عوام کامردم شماری کے بغیرالیکشن قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے سابق فاٹا کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اس دوران مردم شمار ی سے قبل الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر مذہبی امور کو بتایا گیا کہ اگر درست مردم شماری کے بغیر الیکشن کرائے گئے تو یہ درست اقدام نہیں ہوگا ۔

قبائلی عمائدین اورعلاقہ مشران کے جرگہ نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا ہے ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ قبائلی عوام کے جائز حقوق کا مقدمہ عدلیہ، الیکشن کمیشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کو پیش کروں گا، میں خود قبائلی علاقے سے ہوں، سابقہ فاٹا کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا، قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ کیلئے ہر فورم کو استعمال کیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے نتیجے میں فاٹا سے سینٹ کی نشستیں ختم کی گئیں، قومی اسمبلی سے تعداد نصف کی گئی، قبائل کے عوام درست مردم شماری سے قبل الیکشن کرانے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، یہ فیصلہ جرگہ نے کیا ہے ، قبائل کی حلقہ بندیاں بحال کی جائیں، الیکشن سے قبل نئے حلقے بنائے جائیں۔