کراچی : 53 یوسیز میں اضافے کے بعد مجموعی تعداد 299 ہوگئی !

کراچی : سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا،کراچی میں یوسیزکی تعداد 246 سے 299 کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد کراچی کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی آگئی،

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں یونین کونسل کی تعداد 249 سے بڑھا کر 299 کردی گئی،یوسیزمیں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہوگا۔