Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا نام ونشان مٹ جائے گا، حلیم عادل | زرائع نیوز

بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا نام ونشان مٹ جائے گا، حلیم عادل

کراچی:قائد حز ب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا نام ونشان مٹ جائے گا، حالات دن بہ دن بدتراورمہنگائی کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے لیکن امپورٹڈ حکومت میں شامل اتحادیوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے رات کے اندھیرے میں بلاول ہائوس اور گورنر ہائوس میں کراچی کو تباہ کرنے کی سازشیں کی گئیں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنر ہائوس کو اس وقت نائن زیرو بنا دیا گیا ہے ایم کیو ایم کا مسئلہ نئی حلقہ بندیاں نہیں ہیں سب مال کا جھگڑا ہے ایم کیوایم کے رکن نے سندھ اسمبلی فلور پر نعرہ لگایا تھا آئو ملکر کھاتے ہیں آج پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں اس نعرے پر عمل پیرا ہیں شہر کراچی کی تباہی کے ذمہ دار یہ دونوں جماعتیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہاکہ کراچی کو ایک بار پھر اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جہاں پی ڈی ایم میں 13 جماعتیں ملکر پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر پائی وہاں ایم کیو ایم کے تین دھڑے مل بھی جائیں ان کی حیثیٹ زیرو پلس زیرو ہوگی۔ الیکشن ہوئےسندھ سے پیپلزپارٹی اور کراچی سے ایم کیو ایم کا نام نشان بھی مٹ جائے گا۔