Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نوازالدین صدیقی فلموں میں چھوٹے کردار سے تنگ آگئے ، بڑا اعلان کردیا | زرائع نیوز

نوازالدین صدیقی فلموں میں چھوٹے کردار سے تنگ آگئے ، بڑا اعلان کردیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اب کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو کبھی چھوٹا کردار نہیں کروں گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا ہے کہ جہاں وہ آج ہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ ٓ انہوں نے کہا کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک انہیں ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار نہیں ملے گا وہ فلم میں کام نہیں کریں گے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’اپنے کیریئر میں، میں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں گے تو بھی میں کوئی چھوٹا کردار نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام کے نتیجے میں ملتا ہے، اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کریں گے تو پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگے گی۔ اگر آپ ان کا پیچھا کریں گے تو آپ انہیں کبھی نہیں پائیں گے، اس لیے بس اچھا کام کرتے ر ہیں ۔

نواز الدین صدیقی نے مشورہ دیا کہ خود ایسا بنا لو کی پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں اور آپ کے پیچھے بھاگیں۔