Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رانی مکھرجی کی ہچکی نے تین روز میں‌ 15کروڑ روپے کما لیے | زرائع نیوز

رانی مکھرجی کی ہچکی نے تین روز میں‌ 15کروڑ روپے کما لیے

رانی مکھرجی کی بالی وڈ فلم ‘ہچکی’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کو بھا گئی اور کم بجٹ کی حامل اس فلم نے 3 دن میں 15 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

فلم ‘ہچکی’ 23 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

اس فلم میں رانی مکھرجی ایک استانی کے کردار میں نظر آئیں، جنہیں بولنے میں مشکل ہوتی ہے اور اس بیماری کو ان کے اسٹوڈنٹ ‘ہچکی’ کہتے ہیں۔

فلم میں ایک اونچے اسٹینڈرڈ کا اسکول دکھایا گیا ہے جہاں حکومت کی پالیسی اور قوانین کے تحت ایسے بچے بھی پڑھتے ہیں جو بڑے گھرانوں سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی انھیں باقی بچے اور اسکول ٹیچر اچھا سمجھتے ہیں۔

طبقاتی فرق کی اس کہانی میں کس طرح اسکول کے اِن بچوں کو اسکول سے نکالنے کی سازش ہوتی ہے اور کیسے رانی مکھرجی ان بچوں کے لیے دیوار، سہارا اور مقصد بنتی ہیں یہ سب فلم دیکھنے والوں کے لیے ایک اچھا سرپرائز  ثابت ہوا۔

اگرچہ یہ فلم کم بجٹ کی حامل ہے، لیکن بالی وڈ فلموں کے مشہور نقاد ترن آدرش کے مطابق فلم نے 3 دن میں 15 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے فلم کی کمائی میں مزید اضافے کی بھی نوید سنائی۔

فلم ہچکی کے ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا جبکہ پروڈیوسر منیش شرما ہیں۔

فلم کی نمائش سے قبل رانی مکھرجی نے اس کی تشہیر کے لیے بھی دلچسپ انداز اختیار کیا اور بالی وڈ اسٹارز سے ان کی ’ہچکی‘ (کمزوریوں) کے حوالے سے پوچھا کہ وہ اپنی ان کمزوریوں پر کیسے قابو پاتے ہیں اور ان سے کیسے نمٹتے ہیں۔

جس پر شاہ رخ اور کترینہ سمیت دیگر اداکاروں نے اپنی اپنی ‘ہچکی’ کے بارے میں بتایا تھا۔

بشکریہ جیو نیوز


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔