Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی:‌ شہر میں‌ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ منڈلانے لگا | زرائع نیوز

کراچی:‌ شہر میں‌ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ منڈلانے لگا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدرمیان درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے بدھ تک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور اتوار کے روز پارہ 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں آج درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے جب کہ شمال یا مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔