Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گرفتار یا مار دیا جائوں تو جدوجہد جاری رکھیں،پاکستان زندہ باد ! عمران کاپیغام | زرائع نیوز

گرفتار یا مار دیا جائوں تو جدوجہد جاری رکھیں،پاکستان زندہ باد ! عمران کاپیغام

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل یا جیل میں ڈال دیا گیا تو عوام نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں آپ کے حقوق کی جنگ لڑ رہاہوں ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں، لاالاالله کے نعرے پر بننی والی قوم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور باہر نکلنا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں ، مجھے کچھ ہوا یا جیل بھیجا گیا یا ماردیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا، قوم چوروں کی بدترین غلامی اور ایک آدمی جو ملک کے فیصلے کررہا ہے، اسے کبھی قبول نہ کریں، پاکستان زندہ باد۔