کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور عمران خان کی گرفتار کے لئے کیے گئے آپریشن پر ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دے دی گئی۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ جہاں کہیں بھی ہیں وہ شہر کے چوک اور چوراہوں میں اکٹھے ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عوام عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں
تحریک انصاف کی علاقائی تنظیمیں احتجاج کو پرامن بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پرنکل آئے، ناظم آباد میں پی ٹی آئی کاکنوں نے سڑک بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
لاہور، پشاور ،اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کشیدگی بڑھنے لگی ہے ، کارکن سڑکوں پر نکل رہے ہیں ۔
