کراچی : اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولا رنگ انکے کیرئیر کی راہ میں حائل ہے اسکی وجہ سے انڈسٹری میں امتیازی روئیے کا سامنا ہے ۔
ایک انٹرویو میں آمنہ نے اپنی شوبز مشکلات بارے آگاہ کرتے ہو ے بتایا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں اداکاری کا موقع ملا جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ڈراموں سے زیادہ فلمیں کرتی ہیں۔
