Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گھر کی واحد کفیل ، پیسوں کیلئے تعلیم حاصل نہیں کر سکی : ہانیہ عامر | زرائع نیوز

گھر کی واحد کفیل ، پیسوں کیلئے تعلیم حاصل نہیں کر سکی : ہانیہ عامر

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے انٹر کے بعد تعلیم حاصل نہیں کی کیونکہ انہیں پیسے کمانے تھے۔

ایک پروگرام کے دوران سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنی تعلیم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں اس لئے انہیں اپنی انٹر کی پڑھائی، بہترین کاکردگی کے باوجود بھی ادھوری چھوڑنی پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر کے دوران ہی انہیں شوبز انڈسٹری سے مختلف آفرز کی پیشکش ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کے انہیں پیسے ملتے تھے، اور اُس وقت معاشی تنگ دستی کی وجہ سے انہیں ان کی بےحد ضرورت بھی تھی۔

ماضی کے انٹرویو میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹاِک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر انہیں ایک فلم پروڈیوسر نے رابطہ کیا تھا اور اس طرح انہیں اداکاری کا موقع ملا جو ان کے لئے ناقابلِ یقین تھا۔