Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ | زرائع نیوز

سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔

زرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔

جبکہ چار یا پانچ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے بجٹ مختص کیا جائے گا۔

حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے۔

اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے۔