Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پنجاب، دو روز میں‌ 2 ڈاکٹرز اور پروفیسر تین قتل | زرائع نیوز

پنجاب، دو روز میں‌ 2 ڈاکٹرز اور پروفیسر تین قتل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دو روز میں ڈاکٹروں اور پروفیسر سمیت تین احمدیوں کو قتل کردیا گیا۔

بہاولپور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک کالج کے طالب علم نے چھریوں کے وار کر کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر کو قتل کر دیا، بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آنے والے واقعہ کے بعد تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزم طالب علم خطیب کو گرفتار کر لیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک خط کے مطابق پروفیسر خالد حمید کو کالج میں نئے طلبہ کے لیے استقبالیہ پارٹی میں ناچ گانے کا پروگرام ترتیب دینے پر نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس حکام نے اس الزام کی تصدیق نہیں کی ۔

سوشل میڈیا پر مقتول پروفیسر اور قتل کے بعد ملزم کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں ۔ فیس بک پر کئی صارفین نے ایس ای کالج کے طلبہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو کالج میں ۲۱ مارچ کو ہونے والی تقریب روکنے کے لیے لکھی گئی درخواست بھی پوسٹ کی ہے تاہم اس کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں کی جا رہی ۔

قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب کے نواحی علاقوں سے دو ڈاکٹرز کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق احمدی قبیلے سے تھا۔

بشکریہ پاکستان 24