کراچی : ملک بھر میں بینک یکم مئی کو چھٹی کے تناظر میں آج سے 3 روز (پیر) تک بند رہیں گے۔
زرائع کے مطابق آج اور کل ملک بھر کے بینک، اسٹیٹ بینک اور اسٹاک مارکیٹیں ہفتہ وار تعطیل کے سبب معمول کے مطابق بند رہیں گے۔
تاہم پیر کو عالمی یوم مزدور (یکم مئی) کے سبب ایک اور عام تعطیل آ رہی ہے جس کے سبب اب بینک 3 روز بند رہیں گے۔
ٹیکس وصولی کیلئے ہفتہ اور اتوار کو بینکوں کی مخصوص برانچز اور نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک کے مخصوص دفاتر کھلے رہیں گے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: