Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں چھت گر گئی , لڑکی جاں بحق | زرائع نیوز

کراچی میں چھت گر گئی , لڑکی جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 اے کے قریب بلڈنگ کی چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات دس بجے کے قریب حادثاتی طور پر پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی چھت پر گئی تھی، لڑکی پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے آ گری اور موت واقع ہو گئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے۔