بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کو کس نے قتل کروایا؟‌ سابق آرمی چیف کے اہم انکشافات

دبئی: انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مفرور قرار دیے جانے والے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے خاموشی توڑتے ہوئے آصف زرداری پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

پرویز مشرف نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر کا قتل آصف زرداری نے کروایا اور اس کے لیے انہوں نے بیت اللہ محسوس کو اپنے ساتھ ملایا۔

مشرف کا کہنا ہے کہ بے نظیر کے قتل میں بیت اللہ محسود کا ہاتھ بھی ملوث ہے جبکہ بھٹو خاندان کے فرد مرتضیٰ بھٹو کا قتل بھی آصف زرداری نے کروایا۔

یاد رہے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی پی پارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بی بی کے بچوں نے بھی عدالتی فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: