Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100روپے کا ریلیف ملے گا, مصدق ملک | زرائع نیوز

موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100روپے کا ریلیف ملے گا, مصدق ملک

اسلام آباد : وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100روپے کا ریلیف ملے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں اس پر عملدرآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے، گیس کا فیصلہ یکم جنوری سے نافذالعمل ہو چکا ہے، 22 کروڑ کی آبادی میں 21 کروڑ غریب ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک اتحادی حکومت قائم ہے یہ پالیسی اسی طرح چلتی رہے گی۔