Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتظامی یونٹ یا نئے صوبے راہ ہموار، ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں‌ اہم اقدام | زرائع نیوز

انتظامی یونٹ یا نئے صوبے راہ ہموار، ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں‌ اہم اقدام

اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں نئے انتظامی یونٹ بنانے میں رکاوٹ آرٹیکل 239 کی شق 4 کے خاتمے کے لیے قرداد جمع کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 239 کی شق اگر منظور ہوگئی تو نئے صوبے یا انتظامی یونٹ بنانے کے لیے صوبائی اسمبلی ی منظوری درکار نہیں ہوگی، ایم کیو ایم کے ذمہ داران نے اس بات کی تصدیق کی کہ عددی اکثریت سے اس قرار داد کو قومی اسمبلی سے منظور کروالیا جائے گا۔

قبل ازیں ایک روز قبل خالد مقبول صدیقی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے اور باقی سب انتظامی یونٹس ہیں جن میں اضافہ ہوسکتا ہے، سندھ کو متحد رکھنے کے لیے ہم اپنے حصے کی قربانی اپنے اختیار سے زیادہ دے چکے ہیں لیکن مسلسل متصبانہ پالیسوں کے باعث سندھ کی تقیسم کو روکنے کی ذمے داری اب متعصبانہ رویہ رکھنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک دھرتی ماں صرف پاکستان ہے اور پاکستان ہی ناقابل تقیسم ہے، صوبے تو انتظامی یونٹس ہیں جن میں آبادیوں کی ضرورت کی وجہ سے اضافہ ہو سکتا ہے، نیویارک میں ایم کیو ایم کے پرچم کو اٹھا کر نفرت انگیز سیاست کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قیام کے وقت پاکستان کے کتنے صوبے تھے ؟ متروکہ سندھ مہاجروں کی ملکیت کیسے؟ فکر انگیز تحریر

دوسری جانب سعید غنی نے قرار داد کو صوبے کی تقسیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے سے علیحدگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ کے لوگ اپنا دفاع ہر صورت کریں گے اور ہم کراچی کو صوبے سے جوڑھ کر رکھیں گے۔