ذرائع کے مطابق انٹرپول نے ایف آئی اے کو جواب دیا ہے کہ حسن اورحسین نوازسیاسی شخصیات ہیں۔ اسی باعث اُن کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کر سکتے۔
انٹرپول نے جواب دیا کہ پاکستان کی جانب سے موصول شواہد ناکافی ہیں، اسی لیے سابق وزیر اعظم نوازشریف کےبیٹوں کےریڈوارنٹ جاری کرنےسےانکارکردیا۔
واضح رہے ایف آئی اےنےحسن،حسین نوازکوپاکستان لانےکیلئےانٹرپول سےرابطہ کیاتھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حسن اورحسین نوازپرآمدن سے زائداثاثے بنانے کا الزام ہے۔