Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب سے 130 پاکستانی ڈی پورٹ، تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے | زرائع نیوز

سعودی عرب سے 130 پاکستانی ڈی پورٹ، تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے

سعودی عرب نے مختلف کیسز میں ملوث ایک سو تیس پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جنہیں نجی پرواز کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائن کے ذریعے جدہ سے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ لایا گیا، جہاں انہیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لیا اور تمام افراد سے مکمل چھان بین کے بعد انہیں اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل اٹھائیس مارچ کو بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب نے مختلف چھوٹے الزامات میں گرفتار اڑتالیس پاکستانیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیجا تھا، بے دخل کیے گئے 48 پاکستانی خلیجی ائر لائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔