کراچی: رابعہ سٹی کے قریب ٹارگٹ کلنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع رابعہ سٹی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 60 سالہ شخص کی ہلاکت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشی جاوید اقبال اپنی بیٹی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاررہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاوید اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹی کو کوئی چوٹ نہیں آئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے خول جمع کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ اس ضمن میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شہر میں عید کے پہلے روز پاک فوج کے تعلق رکھنے والے جوان کو ایم اے جناح روڈ کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔