Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیب فیصلے سے قبل ہی فیصل واؤڈا کو کلین چٹ | زرائع نیوز

نیب فیصلے سے قبل ہی فیصل واؤڈا کو کلین چٹ

لاہور: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نیب اعلان اور فیصلے سے قبل ہی فیصل واؤڈا کو اثاثے چھپانے کے معاملے میں کلین چٹ دے دی۔

ایک روز قبل لاہور میں دورانِ پریس کانفرنس شہزاد اکبر سے صحافی نے فیصل واؤڈا کے اثاثے چھپانے سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب نے کھل کر جواب دیتے ہوئے واؤڈا کو کلین چٹ دی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی تمام ملکی و غیر ملکی جائیدادیں ڈکلیئرڈ ہیں، میرے خیال سے جن جائیدادوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے کہ وہ کاغذات میں ظاہر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نامور صحافی احمد نورانی نے واؤڈا کی ظاہر نہ کی جانے والی جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹیں شائع کی تھیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیربرائے آبی وسائل کے لندن میں فلیٹس ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان میں بھی اپنے ڈرائیور کے نام پر جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے احتساب کا ہکنا تھا کہ فیصل واؤڈا اور خسرو بختیار کے خلاف شکایات نیب میں تصدیق کے مراحل پر ہیں، پاکستان میں گرے پراپرٹیز کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لہذا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔