لندن: شہزادہ ہیری کی دھماکہ خیز انکشافات پر مبنی کتاب کی مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھوں بکنے کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے افراد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر نمودار ہوئے۔تاہم انہوں نے اس مقصد کے لے ابنے آبائی علاقے کا چنائو کیا اور ایسے مقامات کا وزٹ کیا جو لندن کے بر عکس شہریوں اور میڈیا کی گہما گہمی سے محفوظ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ جن کا ذکر ہیری نے اپنے یادداشتوں پر مبنی کتاب میں بھی بطور خاص کیا ، اس کتاب پر کچھ نہ بولے۔اگرچہ گھر سے نکلنے کی اس سرگرمی موقع پر ان سے اس موضوع پر صرف ایک ہی شہری نے سوال کیا تھا اور وہ سوال بھی کوئی ایسا چبھتا ہوا نہیں تھا۔شہری نے شہزادہ ولیم سے بس یہ پوچھا سر ! کیا آپ نے کبھی ہیری کی کتاب پر تبصرہ کرنے کا سوچا ہے۔؟
شہزادے اور ان کی اہلیہ سوال کرنے والے کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ اپنے آبائی علاقے کے دورہ کے دوران بظاہر کافی ریلیکس نظر آئے۔وہ ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے وزٹ کے لیے وارڈ کے اندر گئے، نرسوں سے ملے اور سیلفیاں بھی بناتے ہوئے پوز بھی دیے۔
شاہ چارلس سوم نے اس روز سکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تاکہ مقامی لوگوں سے مل کر تنہائی کا مقابلہ کرنے کا اہتمام کریں۔کتاب کے پبلشر کے مطابق ہیری کی کتاب نے ایک ہی دن میں 1،4 ملین کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
