Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غبارہ گرانے پرامریکہ کو ضروری جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں : چین | زرائع نیوز

غبارہ گرانے پرامریکہ کو ضروری جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں : چین

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین کو اپنے غبارے پر حملہ کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال پر اپنے شدید عدم اطمینان اور اعتراض ہے۔

بیجنگ نے پینٹاگون کی جانب سے ایک چینی غبارے کو مار گرانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اورکہا کہ امریکہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ رد عمل اور بین الاقوامی طرز عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے واشنگٹن نے غبارے کے متعلق شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ غبارہ جاسوسی کے مقاصد کے لیے ہے اور اس کی نگرانی شمالی امریکہ پر کی گئی تھی۔

چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ چین بغیر پائلٹ کے سویلین غبارے پر حملہ کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال پر سخت برہمی اور احتجاج کا اظہار کرتا ہے۔ چین مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بیجنگ کی یہ مذمت امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے کہ ہفتے کے روز امریکی شمالی کمان کے ایک لڑاکا طیارے نے صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر چینی جاسوسی غبارہ کو مار گرایا تھا۔ یہ غبارہ جنوبی کیرولینا کے ساحل پر بحر اوقیانوس کے اوپر کافی اونچائی پر جا رہا تھا۔