Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کا مبینہ قتل، گرفتار ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم | زرائع نیوز

خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کا مبینہ قتل، گرفتار ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم

کراچی : خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے مبینہ قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے مقدمے میں گرفتار ملزمہ بسمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمہ بسمہ کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔دوران سماعت ملزمہ کےوکیل شیخ ثاقب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بسمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، واقعے میں بسمہ کا کوئی کردار ہی نہیں، مقتولہ نے خود اپنا موبائل اسپتال میں پھینکا، ملزم وقاص نے سم نکالی تھی، کیس میں گواہ ارادھنا کا کردار بھی وہی ہے جو بسمہ کا ہے۔
مقدمے میں ارادھنا کو گواہ بنایا گیا اور بسمہ کو ملزمہ، پوسٹ مارٹم میں مقتولہ کی وجۂ موت پانی میں ڈوبنا بتائی گئی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا۔مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص اور بسمہ گرفتار تھے۔