عزہ : متعدد یہودی آباد کاروں نے حضرت موسی علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور اس میں اشتعال انگیزحرکات کی گئیں۔مصر، اردن اور فلسطین کے رہنماؤں نے اسرائیلی حکومت کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کرنے سے خبردار کر دیا۔
قابض اسرائیلی ریاست کے وزبر دفاع یوو گیلینٹ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطین کے علاقے غزہ کے اطراف میں موجود یہودی بستیوں اور جنوبی فلسطین میں موجود اسرائیلی لیڈروں سے ملاقات کی دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرحراست ایک اسرائیلی شہری زندہ ہے۔
قاہرہ میں صدر فتح السیسی، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کے دوران اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی انتظامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔تینوں رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ کی نگرانی کیلئے اردن کے تاریخی کردار کو تسلیم کیا۔عرب ریاستوں کے سربراہان نے ملاقات میں اسرائیل کیلئے بنائی گئی پالیسی اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے رکے ہوئے امن مذاکرات کو بحال کرنے کیلئے بات چیت کی،قاہرہ میں ہونے والی سمٹ کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان کے مطابق رہنماؤں نے اسرائیل کو یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات روکنے کا کہا ہے،مشترکہ بیان کے مطابق ان اقدامات سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
قابض اسرائیلی ریاست کے وزبر دفاع یوو گیلینٹ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطین کے علاقے غزہ کے اطراف میں موجود یہودی بستیوں اور جنوبی فلسطین میں موجود اسرائیلی لیڈروں سے ملاقات کی۔
