Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : گاڑی پر فائرنگ, ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی ہلاک | زرائع نیوز

کراچی : گاڑی پر فائرنگ, ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی ہلاک

کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی ہلاک ہوگئے۔کراچی کے معروف ماہر امراض چشم اور سابق سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گینانی کو لیاری ایکسپریس وے پر کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واقعے میں ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃالعین زخمی ہوئیں۔

ڈاکٹر بیربل گینانی اسپنسر آئی اسپتال لیاری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی رہے، وہ ڈیڑھ برس قبل طارق پبلک ہیلتھ سٹی گورنمنٹ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بیربل گینانی کی ٹارگیٹ کلنگ کی واردات ایسے مقام پر ہوئی جہاں دو تھانوں کی حدود لگتی ہے۔گارڈن اور سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں حدود کا تنازعہ آخری وقت تک جاری تھا۔