Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ثاقب نثار اورخواجہ طارق رحیم کی مریم نواز سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک | زرائع نیوز

ثاقب نثار اورخواجہ طارق رحیم کی مریم نواز سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

اس آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو ثاقب نثار کو دعا سلام کے بعد یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کا کوئی اچھی طرح جواب دیں۔خواجہ طارق رحیم نے نام لیے بغیر مریم نواز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون جو باتیں کرتی ہے، کسی طریقے سے اسے باہر کریں۔

ثاقب نثار نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پتا کیا، سوچا ہے اس پر اور مجھ میں الحمد اللّٰہ ہمت ہے اور میں برداشت کر سکتا ہوں، میں کبھی کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں گا۔اُنہوں نے کہا کہ جب ضرورت ہوئی تو ہم آپ کو کہہ دیں گے سائیڈ پر کچھ کہ خواجہ صاحب دھمکا دیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ ایسا کر بھی دیں گے۔

یہ بات سن کرخواجہ طارق رحیم نے کہا کہ آپ نے مجھے بتا دینا ہے، بس جیسے آپ کہیں گے ویسا ہو جائے گا۔