کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی عکی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سہولت کاروں اور ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر اہم فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے معزز جج کو اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس پر تحقیقات جاری ہیں اور اشتہاری ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔
سماعت پر کیا ہوا؟
علی رضا عابدی قتل کیس میں عدالت نے ملزم ابوبکر،محمد غزالی،فاروق کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی۔ معزز جج کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں،ضمانت پر رہائی نہیں دے سکتے۔
