Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محب مرزا کو وارننگ،یونس خان پر تنقید کے ’’بائونسر‘‘ | زرائع نیوز

محب مرزا کو وارننگ،یونس خان پر تنقید کے ’’بائونسر‘‘

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کی جانب سے اداکار محب مرزا سے لائیو شو میں نامناسب رویہ اختیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین یونس خان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

کچھ روز قبل پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہوا جس میں پشاور زلمی نے 243 کا ٹارگٹ دیا، جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

محب مرزا نے ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا مان لیں بولنگ فارغ تھی ۔ یونس نے کہا بولنگ فارغ نہیں ہوتی، پی ایس ایل میں تمام بولرز ورلڈ کلاس ہیں ،محب سے پوچھیں وہ کون سے بولرز ہیں جو فارغ ہیں؟ جواب میں اداکار نے کہا میں عوام ہوں، میں ٹیکنیکل بات نہیں کروں گا۔سابق کرکٹر نے کہا پھر جب میں نے ٹیکنیکل بات کی تو آپ نے مجھے کندھے پر ہاتھ رکھ کر روکا کیوں؟ محب نے کہا میں نے مذاق کیا تھا۔

یونس خان نے گفتگو کے دوران محب کو تنبیہ کی کہ آئندہ جب کبھی آپ کسی سینئر کھلاڑی کے پاس بیٹھے ہوں اور وہ بات کررہے ہوں تو ایسے کندے پر ہاتھ نہیں رکھنا ورنہ کان کے نیچے لگ جاتی ہے ۔سابق کپتان کو انکے رویہ پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام سٹوری پر کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا آپ کے کام، ملک اور آپ کی عزت کرے تو پہلے ایک دوسرے کی عزت کرنا سیکھیں ۔