Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میچ جیتنے کے بعد افغان کپتان راشد خان نے کیا دعوت دی ؟ | زرائع نیوز

میچ جیتنے کے بعد افغان کپتان راشد خان نے کیا دعوت دی ؟

شارجہ : افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شارجہ میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت ہمارے لیے مشکل ہوجاتی۔راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے