Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پنجاب بھر میں کریک ڈائون شروع , تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکن گرفتار |

پنجاب بھر میں کریک ڈائون شروع , تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکن گرفتار

لاہور : تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان گرفتار جبکہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکن گرفتار کرلیے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ادھر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپا مارا گیا تاہم عثمان ڈار گھر پر نہیں ملے۔

عثمان ڈار نے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے چھاپے کو مینار پاکستان جلسہ ناکام کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پولیس نے جمعہ کو ان کے گھروں پر 3 بار چھاپا مارا۔