Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ججز کے فون ٹیپ ہورہے ہیں، آرمی چیف مداخلت بند کروائیں، شوکت عزیز صدیقی کی اپیل | زرائع نیوز

ججز کے فون ٹیپ ہورہے ہیں، آرمی چیف مداخلت بند کروائیں، شوکت عزیز صدیقی کی اپیل

اسلام آباد: لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی بینچ کے سربراہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ ازراہ کرم اپنی لوگوں کو دیگر سرکاری اداروں میں مداخلت سے روکیں، آج ججز کے فون ریکارڈ کیے جارہے ہیں اور اُن کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اوپن کورٹ میں آرمی چیف سے اپیل کی ہے ۔ جسٹس صدیقی نے کہا کہ آرمی چیف صاحب اپنے لوگوں کو روکیں، عدلیہ میں ججز کو اپروچ کیاجارہا ہے، ججز کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں،ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں ۔

عدالت میں آئی ایس آئی کا نمائندہ پیش ہوا، جسٹس صدیقی نے کہا کہ آپ کے لوگ اپنی مرضی کے بنچ بنوانے کی کوشش کرتے ہیں، ان لوگوں کالے کرتوت سامنے آنے چاہئیں اور آرمی چیف کو پتہ ہونا چاہئے ان کے لوگ کیا رہے ہیں ۔

عدالت نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ شہریوں،بزنس مین اور بااثر افراد کو اسلام آباد سے اٹھانا معمول بن چکا ہے، حساس ادارے اپنی آئینی ذمہ داری کو سمجھیں، عدلیہ،ایگزیکٹیو اور دیگر اداروں میں فوری طور مداخلت کو روکیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ حساس ادارے ملک کے دفاع اور سکیورٹی پر توجہ دیں تاکہ ریاست کے اندر ریاست کا تصور ختم کیا جائے، اگر دیگر اداروں میں مداخلت کو نہ روکا گیا تو فوج اور ریاست کے لئے تباہ کن ہو گا۔

جسٹس صدیقی نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ آرمی چیف اس الامنگ صورتحال کو سمجھیں اور دیگر اداروں میں اپنے لوگوں کی مداخلت روکیں ۔

عدالت نے عدالتی حکم کی کاپی آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچانے کا حکم دیا۔ عدالت میں پیش کئے گئے ایک بازیاب شخص رب نواز نے بتایا کہ نامعلوم افراد آنکھوں پر پٹی باندھ کرلے گئے۔

جسٹس صدیقی نے کہا کہ آپ کے لوگ بھتے وصول کر رہے ہیں، خدا کے لیے ملک پر رحم کریں۔ جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیے کہ اپنے آپ کو عقل کل مت سمجھیں، عقل کل سے قبرستان بھرے ہیں، پولیس والے ایجنسیوں کے آگے بے بس ہیں ۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی انوسٹی گیشن زبیر شیخ پر اظہار برہمی کیا ۔ جسٹس صدیقی نے کہا کہ جو افسر سچ نہ بول سکے اور خوف و مصلحت کا شکار ہو اسے پولیس میں نہیں ہونا چاہیے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔