Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حساس ادارے نے گل بخاری کو طلب کرلیا | زرائع نیوز

حساس ادارے نے گل بخاری کو طلب کرلیا

راولپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے خاتون ایکٹویسٹ گل بخاری کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گل بخاری کو کل 12 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی اگر وہ پیش نہ ہوئیں تو انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروانے اور جائیداد ضبط کرنے جیسے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

یاد رہے کہ گل بخاری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہت متحرک انداز سے کام کرتی ہیں، وہ ریاستی معاملات پر کھل کر تنقید کرتی ہیں، انہیں ایک بار پہلے نامعلوم افراد نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں یقین دہانی کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نے ایف آئی اے طلبی پر شدید رعمل دیا۔

 

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا ماننا ہے کہ گل بخاری کی طلبی حکومت پر تنقید کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ وہ احسان اللہ احسان کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی تھیں۔