Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی , رینجرز اور پولیس کی کارروائی, اسٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

کراچی , رینجرز اور پولیس کی کارروائی, اسٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

زرائع کے مطابق محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریاض اور عرفان بنگالی کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف شہریوں کے موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔