اسلام آباد : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کردیے۔مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ، اور قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں, پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی، 15 فروری کو قیمت کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 فروری سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہوگا۔
