کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا۔
ترقی یافتہ سندھ، عہد سے تعمیر نو تک کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا۔حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکانات کی تعمیرات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
