Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت کا کراچی کی ڈی ایم سیز ختم کرنے پر کام شروع | زرائع نیوز

سندھ حکومت کا کراچی کی ڈی ایم سیز ختم کرنے پر کام شروع

سسندھ حکومت نے ڈی ایم سیز ختم کرنے پر کام شروع کردیا

حکومت سند ھ نے کراچی میں ڈی ایم سیز ختم کر کے ٹاونز کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے محکمہ بلدیات سندھ نے لوکل گونمنٹ ایکٹ میں دیگر ترامیم کے ساتھ ایک اہم فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز جو شہریوں کو ماضی کے ٹاون سسٹم کے مقابلے میں بہتر اور بروقت میونسپل سروسز فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں انہیں ختم کر کے جنرل پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرائے گئے ٹاونز کو بحال کر دیا جائے واضح رہے 2001کے بلدیاتی سسٹم میں کے ایم سی کے علاوہ اٹھارہ ٹاون میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ یونین کونسلیں بھی فرائض انجام دیتی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئند ہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ترمیمی بل کی اسمبلی منظوری کا امکان ہے جس کے بعد ٹاونز بحا ل ہو جائیں گے۔

ٹاونز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم شاید یو سیز کی موجودہ تعداد ہی برقرار رہے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کراچی کے حوالے سے دوسری بڑی تبدیلی واٹر بورڈ کو میئر کے ماتحت کیا جا رہا ہے اس کا چیئرمین ماضی کی طرح وزیر بلدیات کے بجائے میئر ہوا کرے گا۔