Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فشری میں کھڑی 3 لانچوں میں لگی آگ بجھا دی گئی | زرائع نیوز

فشری میں کھڑی 3 لانچوں میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی : فشری میں 3 لانچوں میں لگی آگ فائر بریگیڈ عملے کی کوششوں کے بعد بجھا دی گئی۔آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے عملے کے 4 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ 1 لانچ مکمل جل گئی ہے جبکہ دیگر 2 لانچیں 50 فیصد کے قریب جلی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ برتھ نمبر 7 اور 8 پر لگی، فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ بھی آگ بجھانے میں مصروف رہا۔اس سے قبل سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے جس کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔لانچ مالک کا کہنا ہے کہ لوگوں سے ادھار لیکر لانچ تیار کی تھی،20 سال کی محنت ضائع ہوگئی، حکومت مدد کرے, پہلے بھی یہاں آگ لگی تھی، اس وقت بھی کچھ نہیں کیا گیا تھا