ایڈشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو
بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پرمقدمات درج کرنے پر بات ہوئی ہے، لاپروائی ہوگی تو مقدمات لازمی درج ہوں گے، اب تک کوئی ایسی شکایت سامنے نہیں آئی کہ مقدمہ درج نہ کیا جا رہا ہو، لواحقین مقدمہ درج کروانا چائیں تو درج کرواسکتے ہیں، کرنٹ لگنے سے ہلاکت ایک تکنیکی مسئلہ ہے, غفلت ثابت ہوئی تو پولیس کاروائی ہو گی۔