کراچی: سیکریٹری داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کل صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک شہر قائد اور اندرون سندھ کے تمام علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی۔
وزراتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج یعنی 9 محرم کو شہر اور صوبے کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہی تھی مگر کل ایسا نہیں ہوا۔
سیکریٹری داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کل صبح 7 بجے سے رات 12 تک موبائل سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔
قبل ازیں شہر قائد میں شہدا کربلا کی یاد میں تعزیتی مجالس اور شبہیہ ذوالجناح کے تعزیے برآمد ہوئے تھے، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے کھارا در حسینہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اس دوران کو ئی سانحہ پیش نہیں آیا۔
حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں والے راستوں کو سیل کیا ہوا ہے۔
