Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بااثر پولیس افسران کے بچے اسٹریٹ کرائم میں ملوث، رنگے ہاتھوں گرفتار | زرائع نیوز

بااثر پولیس افسران کے بچے اسٹریٹ کرائم میں ملوث، رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث بااثر سرکاری افسران کے تین بچوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ زمان ٹاؤن کی پولیس نے دو درجن سے زائد اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عتیق، عدنان اور باسط کے ناموں سے ہوئی۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد کے مطابق ملزمان پوش علاقوں میں کارروائیاں کرتے تھے اور انہوں نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے درخواستیں بھی دے رکھی تھیں، تینوں نوجوان بااثر سرکاری افسران کے بچے ہیں جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نذیر شاہ کے مطابق ملزمان 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے 12 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، دو ملزمان سرکاری افسران جبکہ ایک نوجوان اعلیٰ پولیس افسر کا بیٹا ہے۔

آئی جی سندھ نے زمان ٹاؤن تھانے کو مذکورہ کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

 واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئیں۔

گزشتہ دنوں کراچی کے دورے پر آئے وزیراعظم عمران خان نے بھی کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت دی تھی۔