Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مفتی تقی عثمانی فائرنگ، بیت المکرم مسجد کے خطیب دم توڑ گئے، تعداد تین ہوگئی، مولانا کے انتقال پر افسردگی | زرائع نیوز

مفتی تقی عثمانی فائرنگ، بیت المکرم مسجد کے خطیب دم توڑ گئے، تعداد تین ہوگئی، مولانا کے انتقال پر افسردگی

کراچی: مفتی تقی عثمانی پر حملے میں زخمی ہونے والے مولانا عامر شہاب جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں عامر شہاب جسم کے بالائی حصے پر گولیاں لگی تھیں اور وہ جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

مولانا عامر شہاب مفتی تقی عثمانی کے ڈرائیور تھے اور واقعے کے روز وہ ہی گاڑی چلا رہے تھے۔

یاد رہے کہ 22 مارچ کو گلشن اقبال کے علاقے میں واقع نیپا چورنگی کے قریب دو گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مفتی تقی عثمانی کے محافظ اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔

https://zaraye.com/mufti-taqi-usmani-case/

مفتی تقی عثمانی اپنی اہلیہ اور دو پوتوں کے ہمراہ گلشن اقبال میں واقع مسجد بیت المکرم میں نماز جمعہ کا خطبہ دینےکے لیے جارہے تھے کہ اُسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ سانحے میں مفتی شہاب کے بیٹے مولانا عامر شہاب اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ موجود سی ٹی ڈی گارڈ صنوبر خان موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔