Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
" او اور اے لیول" کے سالانہ امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ آگئی | زرائع نیوز

” او اور اے لیول” کے سالانہ امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ آگئی

کراچی : پاکستان میں کونسل کے تحت کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ’او اور اے لیول‘ کے سالانہ امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے جو 19 مئی تک جاری رہیں گے۔
کیمبرج نے گزشتہ برس 20 بڑے اسکولوں کو ماڈل امتحانی مرکز بنا کر برٹش کونسل کے بغیر امتحان لینے کی اجازت حاصل کرلی تھی تاہم رواں سال اسکول اس کے لیے تیار نہیں ہوئے 24 اپریل کو امکانی طور پر پاکستان میں اس روز عید کا تیسرا دن ہوگا۔
امتحانات کے لیے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔کراچی میں 23 امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلبہ اے اور او لیول کا امتحان دیں گے۔