گورنر سندھ کی امریکہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا، کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی مدد جاری رکھیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں بھرپور مدد کی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ سفارتکاری کے ذریعے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی جارہی جبکہ کشمیر پر پاکستان کا موقف ہر فورم پر اٹھارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: