Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جی 20 ممالک کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں : سرینگر میں پوسٹر | زرائع نیوز

جی 20 ممالک کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں : سرینگر میں پوسٹر

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں گروپ 20 ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دیواروں ، ستوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ،پوسٹروں میں گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ بھارت نے جان بوجھ کر متنازعہ خطے میں اجلاس رکھا ہے جسکا واحد مقصد کشمیر مخالف منصوبوں ، اقدامات کو چھپانا اور عالمی برادری کو یہ تاثر دینا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

پوسٹروں میں کہاگیا کہ گروپ 20ملکوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رکا ہے لہذا انہیں سرینگر میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بجائے بھارت پر زور دیا چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔

پوسٹروں میں سعودی عرب اور ترکی سے خاص طورپر اپیل کی گئی کہ وہ سرینگر میں اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔