آج ہم آپکو K- الیکٹرک کی ایک اور بد دیانتی اور اوور بلنگ دکھانے لگے ہیں جس کاشکار اس بار مظلوم پولیس ہے ۔۔
حقیقت کچھ یوں ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں اس مہینے K- الیکٹرک نے جان بوجھ کے میٹر ریڈنگ 30 دن کے بجاے 45 دن بعد کی
میرے گھر کی ریڈنگ ماہانہ ریڈنگ 300 یونٹ سے کم آتی تھی جسکا ماہانہ بل قریبا 3000 آتا تھا جو کہ فی یونٹ 8 روپے کے حساب سے تھا
45 دن بعد ریڈنگ کرنے پر یونٹ 450 آ ے جس میں 300 یونٹ کے بعد والے 150 یونٹ 17 روپے فی یونٹ کے حساب سے چارج کئے گئے اور ٹوٹل بل بڑھنے پر ٹیکس بھی ڈبل ہوگیا ۔۔۔ مطلب ایک مہینے کا بل جو کہ 3000 آتا تھا 15 دن جان بوجھ کے دیر سے ریڈنگ کرنے پر 7000 ہوگیا ۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بل 4500 تک ہوتا مگر گارڈن میں واقع آفس میں شکایات کرنے پہ کوئی کاروائی نہیں ہو رہی یہی جواب مل رہا ہے کہ آپ نے اتنے یونٹ استعمال کئے ہیں۔ اگلا بل ایڈجسٹ ہوجاےگا ۔اگلا بل کونسا آپ نے 4 روپے فی یونٹ کے حساب سے لینا ہے ؟
ہم نے جو یونٹ استعمال کئے اسکے چارجز 8 روپے فی یونٹ کے حساب سے لئے جاتے دیر سے میٹر ریڈنگ کرنے پہ صارف کا کیا قصور ۔۔اسے کس بات کی سزا دی جا رہی ہے
مظلوم پولیس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ پورے ہیڈ کوارٹرز میں ہر گھر کا بل ڈبل سے بھی زیادہ آ یا ہے جو کہ سراسر زیادتی و ظلم ہے ۔ اور صرف اس مد میں 2000 گھروں سے K – الیکٹرک نے کروڑوں روپے اضافی وصول کر لینے ہیں۔
جناب I.G صاحب و اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل ہے کہ K – الیکٹرک کی اس غیر منصفانہ بلنگ اور ظلم زیادتی کا نوٹس لیا جائے ۔اور زیادہ سے زیادہ اس پوسٹ کو شیئر کیا جائے تا کہ K -الیکٹرک کا مکروہ چہرہ مزید عوام کے سامنے لایا جائے۔ شکریہ
انصاف کے طلبگار
اہل کراچی
