Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیٹرول بم گرتے ہی مہنگائی سے تباہی، اجناس و سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں | زرائع نیوز

پیٹرول بم گرتے ہی مہنگائی سے تباہی، اجناس و سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

کراچی ، لاہور: مہنگائی کا طوفان،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں،د کانداروں کی جانب سے من مانے نرخوں سبزیوں کی فروخت جاری رہی،سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد خواب بن کر رہ گیا،گرانفروشوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں مزید خود ساختہ ہی اضافہ کر دیا۔

ادرک 600روپے کلو،پیاز280روپے کلو تک عام مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے قبل ہی کئی سبزیوں کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا گیا ۔
گرانفروشی اپنے عروج پر رہی ،د کاندار سرکاری نرخ ناموں کی بجائے من پسند نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کرتے رہے ۔پیاز کا گزشتہ روز سرکاری ریٹ245 روپے مقرر کیا گیا تاہم اس کے برعکس عام بازاروں میں پیاز 280روپے تک فروخت ہوتا رہا ۔

ادرک کی سرکاری قیمت 465 روپے تک مقرر کی گئی تاہم عام بازاروں میں ادارک 600روپے کلو فروخت ہوتا رہا ۔اسی طرح ٹماٹر55کی بجائے 80روپے میں فروخت جار ی رہی۔